جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف سرکاری ملازمین کو دھمکانے کا مقدمہ درج

Published On 27 January,2024 01:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دھمکانے کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی ایم اے کے ملازم کی درخواست پر ترجمان جماعت اسلامی عامر بلوچ سمیت 20 کارکنوں کو تھانہ آبپارہ میں درج ہونے والے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن بینرز لگانے کی اجازت اور نہ ہی فیس جمع کروائی گئی، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے گریبان پکڑا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔