اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں سکیورٹی کی وجہ سے کوئی تعلیمی ادارہ، مارکیٹ، بینک یا کوئی نجی ادارہ بند نہیں کرایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں حالات بالکل پُرامن ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 23, 2024
اس پر گزشتہ روز آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت بھی جاری کی جا چکی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس شہر میں امن و عامہ کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔