بہاولپور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔
احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، نواز شریف نے ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش سکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں۔
— PMLN (@pmln_org) January 23, 2024
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا، ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بناؤں گا، جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں ہسپتال ہم نے نہیں بنایا؟۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2010 کے سیلاب کے دوران میں ہر جگہ موجود تھا، اتنی سردی میں آپ نے جو استقبال کیا میری تھکن اتر گئی ہے۔