حیدر آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جھنڈے اتارے جارہے، الیکشن کو انتخابات کی طرح لڑا جائے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے پکا قلعہ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پسند انقلابیوں کا شہر ہے، 2 فروری کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا، قلعہ گراونڈ میں ماضی میں خواتین پر مظالم کئے گئے، 2 فروری کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ 2018ء میں سندھ کے شہری علاقوں سے جبری نشستیں چھین لی گئیں، ہمارے ووٹ سے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، الیکشن کے دوران کئی ترقیاتی کام غیر آئینی کروائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے؟ آپ لاڑکانہ، نوابشاہ کی فکر کریں۔