راولپنڈی : (دنیانیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان کو جہنم واصل کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔