انتخابات 2024ء: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے

Published On 09 January,2024 10:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز، پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

Allocation of Symbols to the Contesting Candidates by Farhan Nazir on Scribd

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کر دیا۔

 

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ اور جمشید دستی کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی راج کو انتخابی نشان جھاڑو الاٹ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی، انتخابی نشان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف شامل نہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو فہرست کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔