لاہور: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم شہباز شریف کو این اے 242 کی سیٹ پر سپورٹ کرنے کے لئے آمادہ ہوگئی، تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا ہی امیدوار کھڑا کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوارکھڑے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے این اے 242 پر ایم کیو ایم کی دستبرداری کے لئے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہبازشریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا، رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاچکے ہیں۔