لاہور: (دنیا نیوز) اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 127 میں اعجاز چودھری کی کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 127 سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا، جسٹس طارق ندیم نے اعجاز چودھری کی اپیل پر سماعت کی۔