لاہور: (دنیا نیوز) این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
احکامات کے باوجود این اے 130 کا ریٹرننگ افسر ٹریبونل میں پیش نہ ہوا، ٹریبونل نے آر او کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا، ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرلیا، عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل پر آر او کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کی۔