لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ای رجسٹری سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داتا دربار رجسٹریشن آفس کی صورت حال خراب تھی، عوام کو فراڈ سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، رشوت والی تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 6, 2024
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینول رجسٹری نہیں ہو رہی، اب تک 2 لاکھ 21 ہزار ای رجسٹریاں ہوچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں، سردی کی شدت بڑھ گئی تو پھر دیکھیں گے، مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تنقید کو لے کر بیٹھ جاتا تو کوئی کام نہیں کر سکتا۔