عوام عزت، محبت اور قانون کے احترام میں سال نو کی خوشیاں منائے: نگران وزیراعلیٰ سندھ

Published On 31 December,2023 05:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ عوام عزت، محبت اور قانون کے احترام میں سال نو کی خوشیاں منائے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 2024ء کی آمد پر پیغام میں کہا کہ بالخصوص سندھ کی عوام کو سال نوکی خوشیاں مبارک ہوں، نیاسال اہل وطن کیلئے نئی امنگوں، نئے جذبوں اور نئے ولولوں کے ساتھ طلوع ہوا، سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے اوراللہ پاک ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ہمیں آپس میں محبت اور بھائی چارے کے ساتھ متحد ہونا چاہئے، اپنے شہروں کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔