یقین ہے 2024ء امید کی کرن لائے گا، ترقی کا سفر شروع، اب یہ رکنے والا نہیں: محسن نقوی

Published On 31 December,2023 06:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سال نو 2024ء کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، یقین ہے کہ 2024ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا، جذبے، عزم اور محنت سے ہر کام ممکن ہے، 2023ء میں پوری کوشش کی کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے اور اب یہ رکنے والا نہیں، پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، ہمیں سال2023ء کو الوداع اور نئے سال2024 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔