لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج ملتان جائیں گے، عوامی منصوبوں کا افتتاح اور دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال و انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کریں گے، چلڈرن ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔
محسن نقوی اپ گریڈ ہونے والے تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ ممتاز آباد کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ شجاع آباد ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ کا بھی دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کریں گے۔
دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی جائیں گے اور اس کے بعد جلال پور پیر والہ کا دورہ کر کے 3 اہم سٹرکوں کا افتتاح کریں گے۔
محسن نقوی شجاع آباد، جلال پور پیر والہ روڈ کی تعمیر و بحالی، بستی ملوک شجاع آباد روڈ کی توسیع و بحالی اور جلال پور پرمٹ روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔