نگران وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا

Published On 04 January,2024 09:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دہشتگردی کے واقعہ میں اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، وزیرخارجہ نے ایران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایاکہ نے دہشت گردی کو پاکستان اور ایران دونوں کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیا۔