عام انتخابات: جسٹس راحیل کامران شیخ کا بطور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل پہلا فیصلہ

Published On 04 January,2024 05:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بطور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل پہلا فیصلہ سنا دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے سیالکوٹ سے غلام عباس کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کر لی۔

ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل کے جج راحیل کامران نے اپیل پر سماعت کی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے برعکس کاغذات مسترد کیے۔