فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل، الیکشن کمیشن کو نوٹس

Published On 04 January,2024 11:58 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ فواد کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ فواد چودھری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جا رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔