پی ٹی آئی اقتدار کیلئے سرحد پار سے بھی رجوع کررہی ہے: خواجہ آصف

Published On 31 December,2023 09:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کیلئے سرحد پار بھی رجوع کررہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے اقتدار کے حصول کے لئے ہر حربہ استعمال کیا، دوران اقتدار جان بوجھ کر معیشت، سیاست، روایات کو منصوبے کے تحت تباہ کیا، معیشت کو دیوالیہ کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد ادارے اور آئین پر حملے شروع ہوگئے، یہ ساری وطن کی اساس کو تباہ کرنے کی سازش 9 مئی کو کھل کرسامنے آگئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کی کفالت کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا تھا؟