چودھری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Published On 21 December,2023 02:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، سابق وزیرِ داخلہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔