توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

Published On 17 December,2023 12:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔