پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کچھ دیر میں گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا پہنچیں گے، آصف زرداری گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے۔
سابق صدر آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، کل پارٹی رہنما کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔