آصف زرداری 18 دسمبر کو تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Published On 15 December,2023 06:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 18 دسمبر کو تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری 18 دسمبر کو کراچی سے تربت کے دورہ پر پہنچیں گے جہاں وہ فٹبال سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

دورہ تربت کے موقع پر مکران کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے، آصف علی زرداری کی آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب کے امیدواروں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔