اقوام متحدہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردارادا کرے: آصف زرداری

Published On 10 December,2023 01:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں، اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔

بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی عالمی امن کیلئے خطرہ اور انسانیت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری جارحیت کا بلاتاخیر نوٹس لینا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہم نے ملک میں انسانی حقوق پر کام کرنے کیلئے پارٹی کا انسانی حقوق سیل قائم کیا ہے۔