لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو اور دیگر بھی پی پی پی کا حصہ بننے والوں میں شامل ہیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) December 7, 2023
آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا، سابق صدر مملکت سے ملاقات اور اہم سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔