توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر کل فرد جرم عائد کی جائیگی

Published On 12 December,2023 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

کیس کی سماعت دن دس بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفرکیس: بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد کو جیل میں سماعت میں شریک ہونے کی اجازت دیدی، فواد چودھری کی اہلیہ نے چیف الیکشن کمشنر سے اڈیالہ جیل میں سماعت میں شریک ہونے کی اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت پر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جارہی ہے۔