بھارتی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر فرق نہیں پڑیگا: مرتضیٰ سولنگی

Published On 13 December,2023 04:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جموں و کشمیر ایک مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے غیر قانونی افغان شہریوں کے انخلا کی پالیسی وضع کرنے کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سپیس پالیسی کی بھی منظوری دی ہے، نگران وزیراعظم نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں فارما انڈسٹری ترقی کرے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نئے میڈیکل کالجز کے قیام کیلئے پی ایم ڈی سی کو سفارشات بھجوانے کی بھی منظوری دیدی۔