لاہور: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی پر کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، لاہور کی فضا بدستور مضر ہے۔
باغوں کا شہر لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے، شہر کا اوسط کوالٹی انڈیکس 251 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر ہے۔