لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سموگ کا روگ برقرار ہے، تدابیر کے باوجود فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 226 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے۔
فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔