لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ہے، لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، اوسط شرح 316 ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔
دوسری جانب ڈھاکہ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2، قلات اور زیارت میں منفی تین جبکہ بارکھان میں منفی 5 تک گر گیا ہے۔