آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اے این پی رہنما ایمل ولی خان کی ملاقات

Published On 08 December,2023 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

آصف زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔