لاہور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اگر اداروں نے ساتھ دیا تو نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
رہنما عوامی نیشنل پارٹی غلام احمد بلور نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالا، امید ہے اب بھی کچھ اچھا کریں گے۔
انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، نواز شریف کا کل مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ بہت بڑا تھا۔