جمعیت علمائے اسلام نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

Published On 02 December,2023 01:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق صوبائی کمیٹی کا سربراہ سینیٹر مولانا عطا الرحمان کو مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں مولانا عطاء الحق درویش، مفتی فضل غفور، عبدالجلیل جان، مولانا امان اللہ حقانی، آصف اقبال داؤد زئی اور شاہ حسین شامل ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی مذاکراتی کمیٹی آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دیگر صوبوں کی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی اضلاع کی سطح پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لے گی۔