اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے فورم اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔
— PMLN (@pmln_org) November 21, 2023
میاں نوازشریف جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سمیت اسلام آباد میں مصروف دن گزارنے کے بعد واپس مری چلے گئے۔