پشاور: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرنے بعد رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزی کو ایئرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، سابق صوبائی وزیر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شوکت یوسفزئی کو حراست میں لیا، دو سے تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہا تھا، فلائٹ روانہ ہونے کے بعد چھوڑ دیا گیا، نہ کوئی ایف آئی آر ہے اور نہ کسی کیس میں مطلوب ہوں۔