190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

Published On 21 November,2023 05:41 pm

اڈیالہ: (دنیا نیوز) احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی، نیب کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مزید دو روز تفتیش کی اجازت دے دی، نیب ٹیم میں مظفرعباسی، عرفان اللہ، عمرندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقارالحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔