چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Published On 21 November,2023 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28 نومبر کو کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

یاد رہے کہ خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔