چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

Published On 16 November,2023 10:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 22 نومبر کو ہو گی۔