سائفر کیس: فرد جرم کی کارروائی کیخلاف بھی شاہ محمود کی درخواست مسترد

Published On 15 November,2023 07:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف بھی شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔