نگران وزیراعظم ازبکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

Published On 09 November,2023 08:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔

تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیراعظم اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان میں نگران وزیراعظم نے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔