اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سموگ ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے، سرگودھا، ڈی جی خان ، ساہیوال ڈویژن بھی سموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 7, 2023
ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں بھی ایئر کولٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے، سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، بنا ماسک پہنے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 7, 2023