پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے رمیش کمار نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیدیا

Published On 31 October,2023 08:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں جوڑ توڑ کی سیاست جاری، تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رمیش کمار اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق رمیش کمار نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا، 13 نومبر کو مٹھی جلسہ میں رمیش کمار کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی سابق ایم این اے نزہت پٹھان کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔