9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے گوجرانوالہ پولیس کی تفتیش

Published On 28 October,2023 10:36 pm

اڈیالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات بارے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔

تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی پولیس کی اڈیالہ جیل آمد، تفتیشی ٹیم کی قیادت گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی ممبر انسپکٹر طاہر نے کی، پولیس ٹیم قانونی ضابطے پورے کرکے واپس روانہ ہوئی، گوجرانوالہ پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے قصور پولیس کی کئی گھنٹے پوچھ گچھ

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے سوا گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی، مختلف سوالات پوچھنے کے بعد ٹیم جیل سے واپس چلی گئی۔