9 مئی کے واقعات: اسد عمر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی میں طلب

Published On 31 October,2023 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو 9 مئی کے واقعات پر بنی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔

پنجاب حکومت کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو یکم نومبر کی سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں طلب کیا گیا ہے، رہنما پی ٹی آئی کو لاہور میں درج مختلف مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔