ووٹ اندراج، منتقلی، درستگی کی مقررہ مدت ختم، انتخابی فہرستیں منجمد

Published On 28 October,2023 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کی مقررہ مدت ختم ہو گئی، عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں منجمد ہوگئیں۔

ووٹ کا اندراج، منتقلی و درستگی شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن دفاتر سے کرائی جا سکتی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منجمد ہونے والی انتخابی فہرستیں ہی ملک میں آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوں گی۔