الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر سے سنے گا

Published On 27 October,2023 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات یکم نومبر سے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات سننے کیلئے 2 الگ، الگ بینچز تشکیل دے دیے ہیں۔

بینچ ون پیر کو اسلام آباد، شیخوپورہ، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور ریجن کے اعتراضات سنے گا جبکہ بینچ ٹو کرم، خیبر ایجنسی، ننکانہ، اٹک، جہلم، کوہاٹ اور کورنگی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا۔