صدر مملکت کے انتخابات التوا سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

Published On 26 October,2023 02:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کے عام انتخابات کے التوا سے متعلق بیان سے پیدا ہونے والے تاثر کی تردید کی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کے انٹرویو سے الیکشن کے انعقاد بارے تاثر گیا کہ شاید انتخابات ملتوی ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل اور اس کی پر زور تردید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراََ بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔