کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات مؤخر کروانے کا مقصد الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے، دو شخصیات کی خواہش کا نہیں، سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کے بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اور کس کو مسترد۔