مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاسی رہنما شرمیلا فروقی نےعمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
شرمیلا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر فالوورز کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی نوید سنائی، شرمیلا فاروقی نے عمرے کے دوران لی گئیں دلکش و حسین مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے کیشپن میں بتایا کہ ’الحمدللہ! آج پاپا کی دوسری برسی پر ان کے ایصال ثواب کیلئے میں نے عمرہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور میری عبادات قبول فرمائے۔ آمین‘۔
شرمیلا نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جبکہ اس وقت شرمیلا فاروقی کربلا میں زیارت کیلئے موجود ہیں۔