لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مذمتی بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہسپتال پر حملہ کر کے سفاکیت کی تمام حدوں کو عبور کر لیا ہے، غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے۔
Today’s savage attack by Israeli Occupation Forces on baptist hospital in central #Gaza is an egregious violation of international humanitarian and human rights law, specifically the Geneva Convention. It’s a morally reprehensible crime which violates the principles of humanity…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 17, 2023
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے اور انسانی ہمدردی کے تحت شہریوں کی محفوظ نقل مکانی کیلئے راہداری کو فعال کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیرانسانی عمل ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، یہ پاگل پن اب بند ہونا چاہیے۔
What happened in Gaza today is cruel, barbaric and inhuman, to put it mildly. Bombing hospitals is NOTHING but a war crime. The world cannot turn a blind eye to the atrocities being committed by Israel. This madness has to stop now and perpetrators of these acts must be held…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 17, 2023