بلاول بھٹو کی قومی دن پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

Published On 01 October,2023 06:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے برادرملک چین کے قومی دن پر مبارک باد دی۔

بلاول بھٹوزرداری نے قومی دن پر چین کے عوام اور حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، چیئرمین پی پی نے کہا چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، ہردورمیں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ہے، اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی ایک نتیجہ ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا چین کے عوام اور حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔