بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو سالگرہ: پیپلزپارٹی کا سندھ بھر میں تقریبات کا اعلان

Published On 18 September,2023 06:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو 35 ویں سالگرہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات کے موقع پر جگہ جگہ کیک کاٹے جائیں گے، بلاول بھٹو کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات کا سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی نے ملکی ترقی اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا، بطور وزیر خارجہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔